پتے پر لکھی کہانی
اگر میری آنکھیں مجھے دھوکا نہیں دے رہیں
تو اس پتے پر ایک کہانی لکھی ہوئی ہے
میرے دوستوں کا مشورہ ہے
مجھے کسی آئی سپیشلسٹ کو کنسلٹ کرنا چاہئے
میرا خیال ہے
لوگ کہانی کہنا سننا بھول چکے ہیں
اب گھر سے صحن اور صحنوں سے گلاب رخصت ہو گئے ہیں
آسمان کے کھیت میں ستارے نہیں اگتے
میرے دوستوں کو پتے پر لکھی کہانی نظر نہیں آتی
لگتا ہے یہ کہانی
کسی قدیم زبان میں لکھی ہوئی ہے
اور زبانوں سے ہمارا تعلق
محض لسانی فسادات کی حد تک باقی رہ گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.