پیام
ہندو کو رام رام مسلمان کو سلام
سب کے لئے ہے میرا محبت بھرا پیام
پیشہ ہے میرا چاک جگر کی رفو گری
اکھڑے ہوئے دلوں کی مرمت ہے میرا کام
بندوں سے بد سلوکی ہے میری نظر میں جرم
نفرت کسی سے میری شریعت میں ہے حرام
نسبت ہے میکدے سے زیادہ بھلے مجھے
دیر و حرم کا بھی ہے برابر ہی احترام
الفت بتوں سے اور عقیدت خدا سے ہے
ہے درمیان کافر و مومن مرا مقام
خواہش نہیں ہے قربت مسند کی کچھ مجھے
جمہور کی ہے صرف امانت مرا کلام
سنتا ہوں غور سے میں نصیحت سبھی کی پر
میرا ضمیر ہی ہے مرا رہبر و امام
زور و ستم کے آگے جھکاؤں نہ سر کبھی
آئے جو پیش پیار سے اس کا ہوں میں غلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.