پیٹو مل
دودھ ملائی
ہائے کھلاؤ
دمڑی پائی
کچھ تو دلاؤ
نان خطائی
کھاؤ کھاؤ
ٹنگو بھائی
لسی لاؤ
ہائے ہائے بھوک لگی ہے
قلفی والا
آتا ہوگا
جامن کالا
لاتا ہوگا
پیٹ کا چوہا
گاتا ہوگا
آنکھ میں جالا
چھاتا ہوگا
ہائے ہائے بھوک لگی ہے
بوندی تازی
برفی لڈو
اچھی خاصی
کھانا گڈو
کھائیں باسی
کیا ہیں بدھو
پیاری چاچی
ہو ہو ہو ہو
ہائے ہائے بھوک لگی ہے
بھوک رکے نا
اپنی اک پل
آج طبیعت
بھوک سے ہے ڈل
تیس جلیبی
سولہ انڈے
پورا مرغا
کھایا تھا کل
اتنا تھوڑا
کھانے پر بھی
نام ہمارا
ہے پیٹو مل
ہائے ہائے بھوک لگی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.