Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پھینکو رام

مہدی پرتاپ گڑھی

پھینکو رام

مہدی پرتاپ گڑھی

MORE BYمہدی پرتاپ گڑھی

    پھینکو رام کو خوب آتا ہے تل کو تاڑ بنانا

    رسی کو وہ سانپ بنا دیں اور ذرے کو تارا

    نام تو ان کا سیوک رام تھا بن گئے پھینکو رام

    ان کے غلط طریقوں نے ہی کیا انہیں بدنام

    الف کو کہتے لاٹھی لیکن بنتے بڑے سیانے

    ہر فن مولا کہلاتے ہیں گڑھتے ہیں افسانے

    گاؤں میں اک شب چور جو آئے جاگا شور شرابہ

    لاٹھیاں لے کر اک اک جیالا چوروں کے پیچھے بھاگا

    پھینکو رام تو ڈر کے مارے گھر سے نکل نہ پائے

    شور شرابہ ختم ہوا تو حضرت باہر آئے

    گھوم گھام کے لوٹے تو تھا ہاتھ میں ایک انگوچھا

    اسے دکھا کر کہا کہ جیوں ہی چور کو میں نے پکڑا

    بھاگا خود کو چھڑا کے لیکن ہاتھ آیا یہ انگوچھا

    ان کی لن ترانیوں سے تھے واقف سارے بھیا

    دیکھا جا کر قریب سے وہ رامو کا تھا انگوچھا

    گپ بازی کا ان کے دیکھا لوگوں نے انجام

    ہوئے نہ اس پر بھی شرمندہ بھائی پھینکو رام

    جس سے عزت پہ حرف آئے باقی رہے نہ نام

    پیارے بچو کبھی نہ کرنا تم سب ایسے کام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے