پھر بھی اپنا دیش ہے چنگا
آدھا بھوکا آدھا ننگا
پھر بھی اپنا دیش ہے چنگا
ہاتھ بھی دھو لو پاپ بھی دھو لو
بہتی ہے اس دیش میں گنگا
رشوت کھا کر ٹیم چنی تھی
کیسے جیتے میچ ترنگا
سانسد ہے سمان کے لائق
کیسا بھی ہو چور لفنگا
ترت آیوگ بٹھایا دیکھو
حاکم نے کروا کے دنگا
کھاپ ہماری کرے فیصلے
کورٹ بنے کیوں بیچ اڑنگا
جیلوں میں نردوش بھرے ہیں
سڑکوں پر ہیں بلا رنگا
بچے بھی اب ہوئے سیانے
کون کہے راجہ ہے ننگا
چپ ہے پسنے والی جنتا
تو کیوں لیتا ہے رے پنگا
یوں بھی صداؔ کیا کر پائے گا
تیرے جیسا کیٹ پتنگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.