پھر نہ آنا کہ اے منہ پھیر کے جانے والے
دل صد چاک میں باقی نہیں وہ جذبۂ شوق
جذبۂ شوق کہ ہوتا تھا کبھی تیرے سبب
آج تیرے ہی سبب رخصت جاں چاہتا ہے
دل نے جب جب تجھے آواز لگائی رو کر
تو نے ہر بار اسے ایک نیا زخم دیا
آخرش دل میں جگہ کوئی سلامت نہ رہی
سو نہ تجھ سے نہ ترے غم سے علاقہ ہے مجھے
اب اگر لوٹ بھی آئے تو بصد عجز و نیاز
اور باندھے تر و تازہ کوئی پیمان وفا
میں کہوں گا کہ اے منہ پھیر کے جانے والے
دل صد چاک میں باقی نہیں وہ جذبۂ شوق
دل صد چاک کو اب تیری ضرورت ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.