Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پیلے دیے

MORE BYاوم بھتکر مغلوب

    ہو تصور عشق کا اور ہو سیاہی رات کی

    عمر نازک موم سی ہو یاد ہو اس بات کی

    شہر کی ٹھنڈی ہوا چہرے پہ میں لیتا ہوا

    خوش نصیبی کا وہ امکاں جیسے ہو پہلا جوا

    تھک گئے جو شور سے تو گھر کو جائے مے پئے

    ٹار کی لمبی سڑک ہو اس پہ ہوں پیلے دیے

    عمر جیسے کٹ رہی ہو اور گھٹتی بھی نہ ہو

    عشق کی کالی گھٹا ہو اور چھٹتی بھی نہ ہو

    اس کے خط کی راہ دیکھوں وقت میں ضائع کروں

    اور اس کے خواب میں بھی کاش میں آیا کروں

    خوشبو یک دم پھول کی ہو ہو دھوئیں کے سلسلے

    ٹار کی لمبی سڑک ہو اس پہ ہوں پیلے دیے

    ہو سہانی تخلیہ ہو غم جو ٹلنے والا ہو

    یار میرا ساتھ میرے آہ بھرنے والا ہو

    جیسے سڑکیں بھی یہاں بستر کے جیسی نرم ہوں

    ہو تو سردی سرد لیکن لمس اس کا گرم ہو

    میری ادنیٰ زندگی ہو اس کے ادنیٰ مرحلے

    ٹار کی لمبی سڑک ہو اس پہ ہوں پیلے دیے

    یہ بھی توڑے جا رہے ہو آشیاں بننے تو دو

    میں تو بوڑھا بھی نہیں نوسٹالجیا بننے تو دو

    کلپرکش اور آب آب کوثر سوچتے ہو دور کی

    شرم ہے گر چاہ ہو اس شہر میں بھی حور کی

    جنتوں کا ہے تصور بس یہی میرے لیے

    ٹار کی لمبی سڑک ہو اس پہ ہوں پیلے دیے

    مجھ کو جھرنوں کی ہوس نئی اور کنول نہ ہی جھیل کی

    مجھ کو چڑھ بھی ہے نہیں اس فیکٹری اس میل کی

    اک بچا ہے لال سورج اس کو تو تم رہنے دو

    اس کے مکھڑے کا جو ٹکڑا چاند وہ تو رہنے دو

    ورنہ پھر تو اس شہر میں کیا مرے اور کیا جئے

    ٹار کی لمبی سڑک ہو اس پہ ہوں پیلے دیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے