میری لاڈلی
کتنی بھولی ہے تو کتنی پیاری ہے تو
اپنے بابا کی بے حد دلاری ہے تو
چاند سا تیرا چہرہ چمکتا رہے
تیرا کردار یوں ہی دمکتا رہے
ہو حیا کی تری آنکھ میں روشنی
ابن مریم سی پاکیزہ ہو زندگی
تیرے ہونٹوں پہ ذکر الٰہی رہے
دور سائے سے تیرے تباہی رہے
میں تو ماں ہوں تری یہ دعا ہے مری
تجھ کو حاصل ہو دنیا کی ہر اک خوشی
دین اسلام کا علم حاصل کرے
اور پڑھ لکھ کے اک عالمہ تو بنے
نام ہو ساری دنیا میں روشن ترا
ہو ترا ملک میں ہر طرف تذکرہ
تیرے بابا کا بھی نام نامی رہے
تیری عزت کریں سارے چھوٹے بڑے
ہم اندھیرے ہیں روشن ستارا ہے تو
اپنے ماں باپ کا بس سہارا ہے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.