پریت کا گیت
محبت کی مرلی بجائے چلا جا
محبت کے نغمے سنائے چلا جا
محبت کی مینا کو بڑھ کر اٹھا لے
محبت کے ساغر لنڈھائے چلا جا
پربت ہے من اس کی گنگوتری سے
محبت کی گنگا بہائے چلا جا
محبت کے ساگر میں بن کر کھویا
محبت کی نیا ترائے چلا جا
محبت کی دنیا کے رنگین قصے
سنا کر دلوں کو لبھائے چلا جا
مسرت کی خوشبو زمانے میں پھیلے
محبت کے غنچے کھلائے چلا جا
عداوت کے پیڑوں کو جڑ سے ہٹا کر
محبت کے پودے لگائے چلا جا
محبت سے بڑھ کر نہیں کوئی جادو
محبت کا جادو جگائے چلا جا
ہے جب تک تری جان میں جان نیرؔ
یہی گیت دن رات گائے چلا جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.