پیارا وطن
کہتے ہیں جس کو بھارت ماتا مرا وطن ہے
میں کیا بتاؤں کیسا اچھا مرا وطن ہے
سارا جہاں دلہن ہے گہنا مرا وطن ہے
گویا بہشت کا اک ٹکڑا مرا وطن ہے
میں ہوں وطن کا پیارا پیارا مرا وطن ہے
ہندوستاں کے باغوں کی دل کشا فضائیں
راحت بھرے نظارے خوشبو بھری ہوائیں
خوش رنگ پنچھیوں کی من موہنی صدائیں
ساون کی کالی کالی وہ جھومتی گھٹائیں
میں ہوں وطن کا پیارا پیارا مرا وطن ہے
گنگا کی پاک لہروں کا خوش نما نظارہ
جمنا کا وہ کنارہ وہ دل ربا نظارہ
جس سے ہو روح تازہ وہ بیاس کا نظارہ
راوی میں کشتیوں کا وہ گھومتا نظارہ
میں ہوں وطن کا پیارا پیارا مرا وطن ہے
اپنے وطن کا ذرہ ذرہ ہمیں ہے پیارا
دل کا ہے یہ سہارا اور آنکھ کا ہے تارا
دنیا سے ہے نرالا بھارت کا ہر نظارا
بڑھ کر بہشت سے ہے ہندوستان ہمارا
میں ہوں وطن کا پیارا پیارا مرا وطن ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.