Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پیاسی روح

شائستہ حبیب

پیاسی روح

شائستہ حبیب

MORE BYشائستہ حبیب

    پیاسی روح کو بولتے کس نے سنا ہے

    ٹیلی ویژن کے پردے پر جو تصویریں سنتے ہو

    وہ بھی نظر کا دھوکا ہے

    میں تو اپنی بند آنکھوں کے اندر پورا ٹی وی اسٹیشن چلتے پھرتے

    دیکھتی ہوں

    پھر دیکھنا اور کچھ کہنا دونوں باتیں ایک نہیں ہیں

    ویسے بھی تو ہم کو دیکھنے والے

    اپنے اپنے لینس سے دیکھ کے

    اپنے تئیں ہمارے بارے میں رائے لکھ لیا کرتے ہیں

    ہم کیا ہیں کیا یہی بتلانے لوگوں کو ہم اس دنیا میں آئے ہیں

    پر پیاسی روح کو بولتے کس نے سنا ہے

    کس نے دیکھا ہے

    کس نے گھپ اندھیرے کی خوشبو کو چکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے