قدم
چلے چلے جاتے ہیں قدم
نظریں ملیں
رک جاتے ہیں قدم
منزل نا دکھے
مڑ جاتے ہیں قدم
منزل جو دکھے
جڑ جاتے ہیں قدم
سفر کرتے پیہم
تھک جاتے ہیں قدم
کچھ نوکیلا چبھ جائے
رو جاتے ہیں قدم
اس کے پاس آنے سے
پیچھے جاتے ہیں قدم
شرم کیوں اتنی
کر جاتے ہیں قدم
دیکھ بیٹھ یہاں سے
کہاں جاتے ہیں قدم
واپس آتے ہیں یا
بھٹک جاتے ہیں قدم
غلط بہت غصے میں
اٹھ جاتے ہیں قدم
ملے جو سر و تال
بہل جاتے ہیں قدم
وقت سے تیز
جائے جاتے ہیں قدم
وقت جو آئے
مر جاتے ہیں قدم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.