قلم
قلم تو قلم ہے
یہ سچ کا قلم ہے
جو سچ ہے وہ کہتا
یہی کام اس کا
یہ سب کو دکھاتا
بھلائی کا رستہ
یہ تاریخ لکھے
جو گزری ہے پیچھے
اور حالات اب کے
بتاتا ہے سچے
قلم پر کسی کا
نہیں زور چلتا
کسی کا نہ ڈر ہے
نہ خوف و خطر ہے
قلم میں ہے طاقت
یہ کھولے حقیقت
سنور پیارے بچو
ارادہ یہ کر لو
کرو علم حاصل
بنو نیک عاقل
اور اپنے قلم سے
کرو کام اچھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.