قصے والا
دیکھو قصے والا آیا
قصوں سے ہے بھرا پٹارا
جیسے قصے چاہو سن لو
آؤ خود ہی قصے چن لو
ہم بیٹھے ہیں پٹارا کھولے
یہ سن کر کچھ بچے بولے
ہمیں سنائیں ایسا قصہ
جس میں نہیں ہو راجا واجا
تو پھر سن لو جن بھوتوں کا
یہ قصہ ہے بڑا ڈرونا
نہیں نہیں سب ہوئے پرانے
سننے ہیں اب نئے فسانے
نئے جہاں کی سیر کرائیں
ایسے قصے ہوں تو سنائیں
ہم ٹھہرے اس دور کے بچے
ہم سنتے ہیں ماڈرن قصے
نیٹ پر قصے چن لیتے ہیں
خواب آنکھوں میں بن لیتے ہیں
قصہ انوکھا ہمیں سنائیں
ورنہ اپنی دکاں بڑھائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.