میں جب چھوٹا تھا
تو چلتے چلتے خواب دیکھا کرتا تھا
اکثر میں صرف خواب دیکھنے کے لیے ہی چلتا تھا
صبح کو دوپہر کو شام کو
رات کو گہری نیند سوتا تھا
جو گہری نیند سوتے ہیں وہ خواب نہیں دیکھتے
سارے خوابوں کا مرکزی کردار میں ہی ہوا کرتا تھا
مگر میرے قریبی اور پیارے لوگ بھی اس میں شامل رہتے تھے
میرے خواب طویل اور منظوم ہوتے تھے
اور میں اکثر ان میں ترمیم کیا کرتا تھا
کچھ خواب جو دل کو نہ بھاتے تھے
انہیں چھوڑ کر نئے خواب کی شروعات کرتا تھا
اب میں رات بھر
اور خاص کر صبح کو
قسطوں میں خواب دیکھتا ہوں
ادھ جلے خواب
کچھ خوابوں سے نجات ملتی ہے
تو جی خوش ہو جاتا ہے
سارے خواب جانے پہچانے ہوتے ہیں
مانوس خواب
تفصیلی خواب
کچھ خواب روزہ مرہ کی تفصیلوں سے واضح
کچھ سہانے خواب جب رک جاتے ہیں
تو انہیں دیکھنے کی ناکام کوشش کرتا ہوں
خواب خود نہیں دہراتے
ان دیکھے خواب
اب خوابوں کی دنیا میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.