رات اور دن
رات آئی ہے ہزاروں دکھ لیے
وقت کے بے رحم قدموں کے تلے
پھول روندے جا چکے ہیں خواب کے
زخم تازہ ہیں دل بے تاب کے
روشنی بڑھنے لگی دن آ گیا
دن کے ہونٹوں پر کوئی منتر ہے کیا
ایک رونق لگ گئی ہے شہر میں
ہم بھی شامل ہو گئے اس لہر میں
بھول کر ازلی دکھوں کے سلسلے
دل میں جینے کے ہیں تازہ ولولے
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 88)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.