Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریس

MORE BYغیاث متین

    وہاں بھاؤ اچھا ملا تھا

    کوئی چار چھ لینتھ کی

    بات بھی تو نہیں تھی

    بس آخر میں گردن سے

    گردن ہی کا فاصلہ رہ گیا تھا

    وہ جاکی کہ جس پر

    بھروسہ تھا مجھ کو

    اسی نے کہیں

    نہیں ایسا ممکن نہیں ہے

    تو پھر

    حسب اور نسب

    شجرۂ خاندان

    سبھی دیکھ ڈالا تھا میں نے

    وہ رستم کا بیٹا تھا

    سہراب ہی تھا

    وہ جس بنچ میں تھا

    وہاں کوئی اس کا مقابل نہیں تھا

    وہ چیتے کی مانند اڑتا تھا

    اور وزن بھی

    پیٹھ پر

    اس کی اتنا نہیں تھا

    کہ وہ ہار جاتا

    ٹرینر بھی ماہر تھا اس کا

    پھر اس کے وہ سب کارنامے

    ادھر اس کی فوٹو نکلنے کو تھی

    اور ادھر

    دل کی رفتار

    کوئی چار چھ لینتھ کی بات بھی تو نہیں تھی

    وہاں صرف گردن سے گردن ہی کا فاصلہ رہ گیا تھا

    چلو مان لیتے ہیں

    پھر آج اپنے ستارے ہی اچھے نہیں تھے

    چلو آٹو رکشا سے چلتے ہیں سرکل

    نہیں یار

    اب اتنے پیسے کہاں ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے