رگ جاں
جیون کا جب پہیہ گھومے
اور گرمی کا موسم آئے
پیاس اگر محسوس ہو تم کو
میرے پیار کی برف ملا کر
ٹھنڈا پانی پینا تم
رت بدلے جب
اور ساون آئے
بارش ہو اور گھر سے نکلو
میرے پیار کی چھتری لے کر
خود کو تم محفوظ سمجھنا
اگلی رت ہے سردی کی
ٹھنڈے ٹھنڈے بستر پر
میرے پیار کا کمبل لے کر
تان کے اس کو اپنے اوپر
میٹھی نیند میں سپنے بنتے
رات میں سویا کرنا تم
میری ننھی پیاری گڑیا
بیٹی تم ہو اچھی سی
آتے جاتے رستے میں
بستہ جب اسکول کا تم کو
بھاری سا محسوس اگر ہو
شانوں میں تکلیف اگر ہو
جیون میں جب کسی جگہ تم
خود کو تنہا پاؤ تو
مجھ کو بھول نہ جانا تم
میں تم میں جیتا رہتا ہوں
فوراً ہی آ جاؤں گا
چپکے سے بس ابو کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.