ریل کی دو پٹریاں
نہ جانے کب سے ہم دونوں ساتھ ہیں
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
ہم سدا ساتھ چلے
ساتھ پہاڑ چڑھے اترے
ساتھ دریا پار کئے
بستی اسٹیشن جنگل صحرا سب ساتھ دیکھے
تیرے ساتھ بہتوں نے دن گزارے
میں بھی کسی کی زیست کا امیں رہا
سب ساتھ چھوڑ گئے
تیرا بھی اور میرا بھی
ساتھ رہے تو بس ہم دونوں
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
اور سدا
ایک دوسرے سے دور رہے
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.