رنگوں کا تقدس
مجھے سب خبر ہے
اسے بھی پتا ہے کہ
اب وسعتوں میں نہیں اور کچھ بھی
فقط وسعتیں ہیں
ہمیں رنگوں کا اندرجالی تقدس
اٹھائے اٹھائے
سفر کی صعوبت یوں ہی جھیلنی ہے
خبر ہے کہ
خوشبو کا آکار کچھ بھی نہیں ہے
پتہ ہے کہ
لمس اک قبا ڈھونڈھتا ہے
نفس نیزوں ہی پر
ہواؤں کے سر کو
اٹھائے اٹھائے
یوں ہی گھومتا ہے
جب تک
کمیں گاہ سے وہ نہ نکلیں
خوشبو کے خوابوں کی فطرت نہ بدلے
رنگوں کا یہ اندرجالی
تقدس نہ ٹوٹے
سب کچھ پتا ہے
مگر مطمئن ہیں
- کتاب : Bayazain Kho Gayee Hain (Pg. 40)
- Author : Sheen Kaaf Nizam
- مطبع : Vag Devi Parkashan, Biconer (Rajisthan) (1997)
- اشاعت : 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.