روشن دل والوں کے نام
دل کی آنکھ سے خیر کے سارے روشن منظر دیکھنے والو!
حد نظر تک پھیلی ہوئی سب روشنیوں سارے رنگوں کو
ہات سے چھو کر دیکھنے والو!
بستی بستی گلشن گلشن ہنستی ہوئی ساری ہریالی
سب شادابی دل کے اندر دیکھنے والو!
دل کے نور خزانوں کا ایک ایک چراغ جلائے رکھنا
امکانوں کے ہر کوچے میں امیدوں کی ہر منڈیر پر
مستقبل کے ہر رستے میں خواب کی جوت جگائے رکھنا
جگنو سورج چاند ستارے
جب تک روشن ہیں یہ سارے
ہم آواز دئے جائیں گے
تم آواز ملائے رکھنا
- کتاب : Kitab-e-Dil-O-Dunya (Pg. 557)
- Author : Iftikhar Arif
- مطبع : Pakistan Publishing House (2012)
- اشاعت : 2012
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.