محبت روشنی گیتوں کی خوشبو
تمہاری جستجو میں پر فشاں ہے
یہ لمحہ اجنبی منزل کا راہی
مثال موجۂ دریا رواں ہے
لب و گیسو کی بھی اک انتہا ہے
لب و گیسو کی بھی اک انتہا ہے
غم دل کی مگر منزل کہاں ہے
نہ تنہائی یہ سناٹا یہ آنسو
تمناؤں کی شمعوں کی قطاریں
دلوں کے زخم یادوں کے جنازے
دہکتے پھول کجلائی بہاریں
خلا میں ڈولتے ہیں دکھ کے سائے
کوئی اپنا نہیں کس کو پکاریں
دل ویراں کا اک پرتو ہے جس نے
جہاں میں شام غم کا نام پایا
کبھی جو درد کی شدت سے چیخے
تو دنیا نے اسے اک گیت سمجھا
انہیں چیخوں میں ڈھالا میں نے تجھ کو
انہیں چیخوں میں تجھ کو میں نے پایا
تھرکتی روشنی کی چند لہریں
بہکتی چاندنی میں ایک سایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.