گہری انجانی پاتال کی اندھی تہہ میں
اندھیاروں کے دیو چھپے ہیں
کالے جالے پڑی سرنگوں کے
رستے بے نور پڑے ہیں
اپنے ہاتھوں اجلے گورے چاند سجانا
اندر جانا
سوچ رہا ہوں
جس نے ایسی بات کہی تھی
اس کی دنیا
سورج سورج روشن ہوگی
کالے سائے صرف سرنگوں
یا پاتال میں رہتے ہوں گے
یوں انسانوں کی بستی میں
گلی گلی کب پھرتے ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.