دنیا ویران ہو چکی ہے
کیوںکے میرے ساتھ تم نہیں
دیکھو اب مجھ پر کوئی آنسو کوئی موسم
بلکہ میری اپنی چیخیں
بھی اثر نہیں کرتیں
تمہاری آواز کے بعد میرے کانوں نے
سماعت کا کام چھوڑ دیا ہے
ماں میری مصنوعی مسکراہٹ کو پہچان گئی ہے
اس وجہ سے مجھے خوش رہنے کی
کوئی نئی وجہ تراشنی ہوگی
میں نے ایک پاگل سے چند قہقہے ادھار لیے ہیں
مگر میں جان گیا ہوں کے اداسیوں کی
جیل سے رہائی ممکن نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.