Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رشتہ اپنے ماضی کا

سلمیٰ جاوید

رشتہ اپنے ماضی کا

سلمیٰ جاوید

MORE BYسلمیٰ جاوید

    سیکڑوں سال کا

    روز اور شب سے ہیں

    اپنے ماضی کے رشتے جڑے

    ساحل سندھ پر

    ایک دخانی کشتی رواں

    جس میں بیٹھے ہوئے کچھ حسیں نوجواں

    اک حسیں سا کنارا جو آیا نظر

    رک گئے لوگ سب

    اور حیرت سے ہر چیز دیکھا کئے

    سر اٹھائے کھجوروں کے کچھ پیڑ تھے

    سرسراتی ہوا

    پل رہی تھی جو بوئے محبت کی آغوش میں

    پتھروں کے بڑے صاف و سادہ مکاں

    تھے مکیں جن کے مہر و محبت کے بت

    پانی میٹھا بھی تھا اور خوش ذائقہ

    ان جوانوں کے دل کو فضا بھا گئی

    زندگی جھومی اور ایسے ماحول پر

    رک گئی دفعتاً

    مندروں کے سنہرے اور اونچے کلس

    نقرئی جن کی گھنٹوں کی آواز تھی

    کتنی تھی دل پذیر

    اور رس سے بھری

    نوجوانوں کے پاکیزہ جھرمٹ سے اک

    نوجواں نے پکاری فجر کی اذاں

    جس میں خوابیدہ تھیں کتنی رعنائیاں

    دو صداؤں میں بے لوث سنگم ہوا

    دونوں ملتے رہے

    دل بھی ملتے گئے

    اب اذاں اور ناقوس تھے مشترک

    دونوں تھے شادماں

    دونوں تھے مطمئن

    دونوں ملتے رہے دونوں ملتے گئے

    مشترک ایک تہذیب پلتی گئی

    تھی جو پاکیزہ تر

    اور مہر و مروت کی آئنہ دار

    جس سے آئی گلستاں میں اپنے بہار

    آج ہر پھول پر یوں جو ہے تازگی

    سال ہا سال کی

    اپنی محنت کا ثمرہ ہے یہ

    اپنے پرکھوں کی اک دین ہے

    غم اٹھائے

    جنہوں نے مگر

    رشتے کو اور مضبوط کرتے رہے

    اس کی کڑیوں کو مربوط کرتے رہے

    ہم بھی وارث انہیں کے ہیں

    اور تم بھی ہو

    ٹوٹنے پائے دھاگا نہ یہ دیکھنا

    خون دل سے بنائیں گے

    موتی جو ہم

    در شہوار آنکھوں سے ٹپکائیں جو

    گوندھ لیں گے اسی ایک رشتہ سے ہم

    کیونکہ ماضی سے اپنے

    ہمیں پیار ہے

    کیونکہ ماضی ہمارا یہی حال ہے

    کوئی آئندہ اس سے الگ ہوگا کب

    سیکڑوں سال کے

    روز اور شب سے ہیں

    اپنے ماضی کے رشتے جڑے

    مأخذ :
    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے