رشتہ
ایک سایہ سا
جو سائے کی طرح
ہر پل میرے ساتھ رہتا ہے
اور
دو خوب صورت آنکھیں
ہمیشہ میرا تعاقب کرتی ہیں
ایک پر کشش آواز
بلاتی ہے مجھ کو بار بار
ایک پیارا سا وجود
رہتا ہے میرے آس پاس
اس انجانے سے حصار میں
ہر پل مقید ہوں میں
ایسا لگتا ہے
جیسے میں ساز ہوں
اور وہ ایک آواز
رشتہ یہ ہمارا
صدیوں پرانا
اور
ساگر سے بھی گہرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.