رشتہ
تجھے بھی یاد آتا ہوگا شاید
تھا میری روح سے اک دل کا رشتہ
وہ رشتہ جس کے آگے سارے رشتے
لگا کرتے ہیں جھوٹے اور پھیکے
وہی رشتہ ہے میرے ساتھ اب تک
مری رگ رگ میں ہر دم دوڑتا ہے
مرے اندر جو خالی پن ہے چھایا
اسے پر کرنے کی کوشش میں ہر پل
مری خاموشیوں کو تولتا ہے
مری آسودگیٔ جاں کی خاطر
بہت میٹھے سروں میں بولتا ہے
مگر پھر بھی میں کیسے بھول جاؤں
یہ رشتہ میری بربادی کی جڑ ہے
یہی وہ رشتہ ہے جو توڑ کر تو
مری دنیا سے کب کا جا چکا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.