راکٹ اور چاند
یہ کیسے لوگ ہیں
صحرا سے
شہر سے
گھر سے
زمیں سے دور
بہت دور آسماں کے قریب
تلاش کرتے ہیں منزل کو کہکشاؤں میں
یہ گھر بسائیں گے اپنا انہیں فضاؤں میں
کریں گے رقص یہ مثل شرر ہواؤں میں
لگے گی آگ اٹھے گا دھواں خلاؤں میں
عجب نہیں کہ کسی روز
حسن گردوں کا
دہکتے کھولتے راکٹ کی زد میں آ جائے
کھلیں نہ پھول اجالوں کے
اور چاند اک دن
غبار و گرد کی ظلمت میں کھو کے رہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.