روٹی
آج گر روٹی نہیں ہے غم نہ کر
تیری دولت تو بھلا محفوظ ہے
آہنی الماریوں میں قفل بند
پڑھ لے ہر اخبار میں اس کا حساب
دیکھ لے ٹی وی پہ بھی
گر نہیں روٹی نہ ہو ٹی وی تو ہے
کیا کہا ٹی وی نہیں
کیا ترے بچے کہیں پڑھتے نہیں
کس طرح ناداں قناعت کر گیا
آ تجھے بتلاؤں میں روٹی کا راز
لا کرائے پر کہیں سے ایک سوٹ
اور کوئی کار بھی
کر ڈنر کا اہتمام
اور روٹی بھول جا
وہ تو خود آئے گی ہر لیڈر کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.