Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساعتوں کی نمائندگی اور ہم

زاہد خان

ساعتوں کی نمائندگی اور ہم

زاہد خان

MORE BYزاہد خان

    سب کہانی کے کردار

    ہم پر نمایاں کہاں ہو سکے

    جن کو آخر میں ملنا تھا اک دوسرے سے

    کہاں کھو گئے

    یوںہی چلتے ہوئے اور بھٹکتے ہوئے

    ہم بھی اس کارواں سے جدا ہو گئے

    جن کا ذکر آنے والی روایات میں یا کہانی میں تھا

    سب سنائی ہوئی لوریوں میں

    پرندوں کے ٹوٹے پروں کا نشاں تک نہیں

    پھر بھی ہم آج ٹوٹے دلوں کی

    کہانی سناتے ہوئے ایک بے معنی چپ

    اور ٹھنڈے دلوں کی

    اساطیری خواہش کے اسرار میں کھو گئے

    زندگی

    زندگی اور کیا ہے

    کہ پہلے پہل تم کو دیکھا تو

    ہم زندگی کے معانی سے واقف ہوئے

    کوئی بھی تو نہیں پا سکا

    آج تک

    رمز انسانیت

    دم بخود کائناتوں میں اس کی اکائی

    اور کھائی میں وعدوں کے اگتے ہوئے پھول

    روشنی کی وساطت سے

    خوشبو میں پلتے ہوئے خواب ہیں

    خیر دوری میں پلتا ہوا ایک خواب

    جس میں تم اک ستارے کے مانند

    ارغوانی فلک پر نمودار ہونے لگیں

    زندگی ہم کو تلخی سے ہٹ کر بہانے لگی

    چار سو روشنی ہو گئی

    اور جشن بہاراں میں پھولوں پہ اور پیڑوں پہ

    مسکراتی ہوئی نیند سر اٹھانے لگی

    ہم چلے جا رہے ہیں

    زمان و مکاں سے کہیں بے خبر

    کہ ہم کو روایات اور

    خواہشوں کی اسیری وغیرہ سے

    باہر نکل کر

    کسی من چلی راہ پر

    تم سے ملنا بھی ہے

    اور روایات کی چکیوں میں

    اسیری کی وابستگی میں

    ڈراؤنے خواب

    اور اس کے تاریک جنگل میں

    تم سے بچھڑنا بھی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے