صاحب خانقاہ سے
آ اس طرف بھی عابد شب زندہ دار دیکھ
موج ہوا میں سلسلۂ زلف یار دیکھ
بے بادہ کس نے پائے ہیں اسرار کائنات
آ مے کدے میں رقص مے خوش گوار دیکھ
کب تک رہین جلوہ گہہ حور و سلسبیل
جنگل کی دیویوں کو لب جوئبار دیکھ
جن کی ہر ایک بوند میں غلطاں ہے خلد عیش
ان بادلوں کا رقص سر کوہسار دیکھ
بے کیفیوں میں روح کی تابندگی کہاں
آ چاندنی میں بہتے ہوئے آبشار دیکھ
ہر پھول میں ہے دختر عرفاں کھلا ہوا
رنگینیٔ بہار بقدر بہار دیکھ
تا چند صومعہ میں یہ رحمت کی جستجو
آ مے کدہ میں رحمت پروردگار دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.