سال نو
ہر سمت کیوں جہاں میں پھیلی ہوئی خوشی ہے
ہر شے پہ آج بچو کیسی یہ تازگی ہے
آمد کا صبح کس کی پیغام دے رہی ہے
تم جانتے نہیں تو لو ہم بتا رہے ہیں
سب سال نو کی بچو خوشیاں منا رہے ہیں
ہر شے میں دل کشی ہے ہر شے میں بانکپن ہے
ہر شخص آج دیکھو مسرور ہے مگن ہے
ہر پیر شادماں ہے ہر طفل خندہ زن ہے
کچھ لوگ ہنس رہے ہیں کچھ مسکرا رہے ہیں
سب سال نو کی بچو خوشیاں منا رہے ہیں
کلیاں بھی کھل اٹھی ہیں کیسی چٹک چٹک کر
آپس میں کھیلتی ہیں شاخیں لچک لچک کر
خوش آمدید بولیں چڑیاں چہک چہک کر
خوشیوں میں گم پپیہے سب غل مچا رہے ہیں
سب سال نو کی بچو خوشیاں منا رہے ہیں
میداں میں آج مخمل پھیلی ہوئی ہے ہر سو
گلشن میں آج کیسی مہکی ہوئی ہے خوشبو
صحرا میں گھومتے ہیں خوش ہو کے آج آہو
پر کیف یہ مناظر دل کو لبھا رہے ہیں
سب سال نو کی بچو خوشیاں منا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.