سال نو کا ہنگامہ
برطانیہ کی چھڑ گئی ہندوستاں سے جنگ
حالانکہ اس سے جنگ ہے سارے جہاں سے جنگ
گیتا سے اور گرنتھ سے زور آزمائیاں
قرآن کی آیتوں کے قشون گراں سے جنگ
ارجن کے اور بھیم کے گھر سے مقابلہ
پھر خاندان سرور کون و مکاں سے جنگ
توحید کے علم کو جھکانے کے حوصلے
جو قدسیوں کے ہاتھ میں ہے اس نشاں سے جنگ
سرحد کے غازیوں کو کچلنے کی نیتیں
بچے سے جنگ بوڑھے سے جنگ اور جواں سے جنگ
صلح و سلام و امن و اماں جس کی ہے متاع
غارت گروں کی ٹھن گئی اس کارواں سے جنگ
برق اور دخاں پہ کیوں نہ ہو ایمان خندہ زن
کرنے چلی ہے آج زمیں آسماں سے جنگ
ہے زیر دستیوں پہ زبردستیوں کی تاخت
موران نیم جان کی ہے پیل دماں سے جنگ
دھاوا سپاہ جبر کا ہے خیل صبر پر
توپ اور تفنگ کی ہے قلم اور زباں سے جنگ
ہم ناتواں سہی ہے خدا تو ہمارے ساتھ
اب بھی وہ کرتے ہیں تو کریں ناتواں سے جنگ
ذرہ کے ساتھ جنگ ہے جنگ آفتاب سے
خفاش کی عبث ہے شہہ خاوراں سے جنگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.