سال نو
نیا دن ہے نئے انداز سے محفل میں جام آئے
کہ ساغر کی کھنک میں ذوق مستی کا پیام آئے
کہ ساغر کی کھنک میں ذوق مستی کا پیام آئے
مرے یاس آفریں دل میں نئی امید پیدا ہو
شکست توبہ بھی ہم رنگ تجدید تمنا ہو
مری افسردگی چھپ جائے ہونٹوں کے تبسم میں
سکوت زندگانی جذب ہو جائے ترنم میں
رگوں میں خون کے بدلے مئے دوآتشہ بھر دے
صدائے زندگانی کو حدیث رنگ و بو کر دے
خزاں ناآشنائی ہو بہار نوجوانی میں
حیات جاودانی کے مزے ہوں زندگانی میں
مجھے لے جائے منزل ہی کی جانب لغزش پا بھی
کہ بے ہوشی کے پردے میں رہے ہوش تمنا بھی
اٹھا ساغر کہ پھر باب تمنا باز ہے ساقی
اٹھا ساغر کہ دنیا کا نیا انداز ہے ساقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.