سال نو
سال نو مبارک ہو
دیس کے جوانوں کو
محنتی کسانوں کو
لوٹ کر جو کھاتے ہیں
ایسے بے ایمانوں کو
سال نو مبارک ہو
دیس کے جوانوں کو
سال نو مبارک ہو
چور اور سپاہی کو
راہبر کو راہی کو
رات کی سیاہی کو
نت نئی تباہی کو
سال نو مبارک ہو
چور کو سپاہی کو
سال نو مبارک ہو
دوست اور دشمن کو
خار پھول دشمن کو
راہزن ویرپن کو
بے حیا کھلے پن کو
ایسے دور درشن کو
سال نو مبارک ہو
دوست اور دشمن کو
سال نو مبارک ہو
مطلبی زمانے کو
ہر نئے پرانے کو
دے خدا نہ شمسیؔ کو
مات مفت کھانے کو
سال نو مبارک ہو
مطلبی زمانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.