سال اپنے اختتام پر اداس لوٹ رہا ہے
بارہ مہینے اداس رہنے کے بعد
میں اب مسکرانے کی مشقیں کر رہا ہوں
تاکہ میں بھی نئے سال میں مسکرا سکوں
اندھیرے نے اجالے کے ساتھ مل کر
جھگڑا ختم کر کے ایک خفیہ معاہدہ کر لیا ہے
رات اب اندھیرے کے سوتیلے
رویے سے خوفزدہ ہے
اکیس دسمبر کی رات میں نے اپنی زندگی کی
تمام فائلوں کی چھان بین کی مگر
مجھے سکون کے سارے صفحات خالی ملے
رات کے وقت آسمان سے
بہنے والی اداسی اب تھم چکی ہے
چمکتے ستاروں نے سال بھر آسمان کو
خوبصورتی بخشنے کے بعد اب معذرت کر لی ہے
تمام غمزدہ لوگوں نے مشاورتی اجلاس میں اداسی کو دیوی مقرر کر دیا ہے
سال بھر اداسیاں خریدنے والے بوڑھے نے گزشتہ رات
زندگی سے معذرت کر لی ہے
لیکن سال اب دنوں سے مشاورت کے بعد
تیرہویں مہینے کی پیدائش کا سوچ رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.