سارنگی
دم ساز ہزار داستاں ہے
یہ سوز و گداز کا جہاں ہے
نیرنگ سرور و شادمانی
ہر بول میں اک نئی کہانی
ہر تان پہ عکس آرزو کا
بے لفظ مزہ ہے گفتگو کا
ہر سر کی صدا کھنک رہی ہے
لہجے میں دھنک لچک رہی ہے
دھیمی صد رنگ آنچ لے کی
زندہ تصویر کیف مے کی
پردوں سے نکل کے موج سرگم
خوابوں کو جگا رہی ہے پیہم
آواز کے زیر و بم سے مل کے
لرزاں ہیں تمام تار دل کے
راگوں کے جو دور چل رہے ہیں
یادوں کے چراغ جل رہے ہیں
رکھتا ہے نشاط و غم پہ قابو
سنگیت کا بے پناہ جادو
سنگین سماں بدل گیا ہے
ہر درد خوشی میں ڈھل گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.