سفر
ان ٹیڑھی میڑھی
پگڈنڈیوں پر چلنا
کتنا دشوار تھا میرے لئے
تم تو اس کے عادی تھے
تب ہی تو ہمیشہ آگے
نکلتے گئے تھے
کوئی احساس
کوئی درد تمہارے پیروں کی
بیڑی نہیں بن سکا تھا
سارے راستے ساری گلیاں
کوچے
سب تمہارے جانے پہچانے تھے
اجنبی تو ہم تھے
جو تمہاری انگلیوں کو
پکڑ کر چل رہے تھے
اور تم بیچ راہ میں
کنارا کر گئے تھے
میری ناؤ کو منجدھار میں چھوڑ کر
تمہیں زندگی کا
زیادہ موہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.