سفر جاری ہے
آبلہ پائی اور دشت جنوں
ہم سفر ہیں ساتھی ہیں
بے شعوری میں ان کا ساتھ ہوا
اور بچپن پرندۂ معصوم
راستے میں کہیں سے گزرا تھا
میں نے حسرت سے اس کو دیکھا تھا
پھر مکر چاندنی تھی یا کہ سراب
یا بلا نشہ کہہ لو شراب
وہ جوانی تھی یا کہ ایک عذاب
مسکرا کر قریب سے گزری
ہاں مگر ہم سفر ہیں ساتھی ہیں
آبلہ پائی اور دشت جنوں
سفر ہے ایک بلا کا
ہنوز جاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.