سنگ میل پہروں چلتا ہے
آسمان کے سینے میں غم چرخا کات رہا ہے
سنگ میل
پہروں چلتا ہے اور ساکت ہے
رات مجھ سے پہلے جاگ گئی ہے
لباس پر پڑے ہوئے دھبے
میرے بچوں کے دکھ تھے
میرے لہو کو تنہائیاں چاٹ رہی ہیں
شہر کی منڈیر سے تنکے چرائے تھے
سورج نے دکھ بنا دئے
میرے سپنوں کا داغ آنکھیں ہیں
میری قبر مجھے چھپ کر دیکھ رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.