سرزنش
بادل تم سے کس نے کہا ہے
چاند کے آگے آؤ
چاند جھلک دکھلانا چاہے
چہرہ اس کا چھپاؤ
بادل تم کو ہے یہ خبر کہ
چاند ہمیں ہے پیارا
اس کی ٹھنڈک چاندنی راتیں
دل کا چین ہمارا
بادل دیکھو ضد نہ کرو
تم بات ہماری مانو
بند کرو یہ چھپن چھپائی
دل کی لگی کو جانو
چاند ہمیں گر ملنا چاہے
تم نہ اس کو ٹوکو
چاہنے والوں کی چاہت کا
رستہ تم نہ روکو
بادل تم کو ڈانٹ دیا تو
پہروں پھر تم روؤ گے
چھاجوں مینہ برساؤ گے
پھر لمبی تان کے سوؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.