میرا بچپن بھی خوب بچپن تھا
میری دنیا بھی خوب صورت تھی
دل میں دہشت تھی کوئی اور نہ خوف
دوستوں میں بڑی محبت تھی
دیکھتے دیکھتے جوان ہوا
اور دنیا بدل گئی میری
پیار کے جس پہ پھول کھلتے تھے
وہ حسیں شاخ جل گئی میری
آج عالم نہ پوچھئے مجھ سے
ہر طرف ایک خوف طاری ہے
پیار کا گلستاں تھا جو بھارت
اس میں نفرت کی جنگ جاری ہے
عید ہوتی تو ہے بروز عید
عید کی سی خوشی نہیں ہوتی
دیپ جلتے تو ہیں دوالی کے
پیار کی روشنی نہیں ہوتی
پھر انہیں ساعتوں کو لوٹا دے
اے خدا وند اے مرے معبود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.