سوال سوال سیاہ کشکول
مدتوں سے
خموشی کے بے انت ورنوں کی اندھی گپھا میں
کھڑا وہ
میری پتلیوں میں
سوالوں کا نیزہ اتارے ہوئے پوچھتا ہے
میں تیری تمنا میں اپنے لیے
درد کے اک سیہ رو سمندر سے
تنہائیوں کے سیہ سیپ لایا
سکھ کے سارے دیئے
اور
مسرت کی مالاؤں کو توڑ کر
دکھ کا ور میں نے مانگا
کہ تو میری رکھشا کو آئے
مگر مجھ کو کیوں
ان اذیت کی کالی صلیبوں پہ
خاموشیوں کی درندہ صفت کیل سے جڑ دیا ہے
مجھے کس لیے
پھینکا گیا ہے
- کتاب : Pakistani Adab (Pg. 94)
- Author : Dr. Rashid Amjad
- مطبع : Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.