اسکول سے گھر
گھنٹی بجی اسکول چھٹا ہے
ہنگامہ سا ایک بپا ہے
گیٹ پر آ کر ٹھہری لاری
ہم سب بیٹھیں باری باری
فراٹے وہ بھرتی نکلی
ہر اک کے وہ گھر تک پہنچی
جب وہ ہمارے گھر پر ٹھہری
بلقیس اتری میں بھی اتری
ہم نے قدم جب گھر میں رکھا
ٹہل رہے تھے باغ میں ابا
ماما جی نے ہم کو دیکھا
دور ہی سے امی کو پکارا
لیجئے بیگم صاحب آئیں
بچیاں دونوں اب گھر پہنچیں
امی ہماری پیاری امی
راہ تھیں تکتی چائے پہ بیٹھی
چائے ابھی ہم پی ہی رہے تھے
امجد ماموں کار لے آئے
چلو چلو اب سیر کو نکلیں
سیدھے باغ آم کو جائیں
رات کا جب چھا جائے اندھیرا
اس وقت آ کر پڑھ لکھ لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.