سیب
ساتھ میں اک دن ہم پاپا کے
سیبوں کے اک باغ میں پہنچے
باغ میں جتنے پیڑ کھڑے تھے
سیبوں سے سب لدے پڑے تھے
پکے سیب تھے سرخ اور پیلے
لیکن کچے سیب ہرے تھے
پاپا نے کچھ سیب خریدے
ہمیں کھلائے خود بھی کھائے
رعناؔ بولی آپ نے پاپا
سیب کا سالن پکوایا تھا
پاپا بولے رعناؔ بیٹی
یہ پھل ہے اور ترکاری بھی
کچے سیب کا سالن کھائیں
پکے یوں ہی چٹ کر جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.