شاعر
کون ہے جس کی سسکتی ہوئی فریادوں نے
میرے احساس کے ہر تار میں لرزش بھر دی
کس کی آواز سے لرزاں ہے ہر اک تار حیات
کس کی آہوں نے مرے خون میں سوزش بھر دی
ہاں وہی جس نے کبھی رات کے سناٹے میں
اپنے ارمانوں کا اک خواب سجا رکھا تھا
جس نے آندھی کے سنکتے ہوئے جھونکوں میں ندیم
اک چراغ شب امید جلا رکھا تھا
اس کی دنیا میں گرجتے رہے حالات کے ابر
اس کے آکاش پہ چھایا کئے کالے بادل
سر اٹھائے ہوئے ہنستا ہوا طوفانوں پر
اس کے سپنوں کا بنایا ہوا وہ رنگ محل
اب بھی اس کے رگ و پے میں وہی جولاں ہے لہو
جس کے شعلوں سے دہک اٹھتے ہیں شاہی ایواں
اس کے سلگے ہوئے جذبوں میں وہ گرمی ہے کہ آج
آمریت کے کلیجے سے نکلتا ہے دھواں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.