میں نے جب سے اپنے کمرے کی
بستر کے سامنے والی دیوار پر ٹنگی گھڑی اتاری ہے
تب سے اس دیوار پر آنکھیں اگنا شروع ہو گئی ہیں
گھڑی کے اندر
گول گول گھومتا وقت چکرا کر ٹھہر گیا تھا
اب دیوار پر اگی ان تمام آنکھوں میں
گھڑیاں بنی ہوئی ہیں
اور ہر گھڑی مختلف وقت پر رکی ہوئی ہے
لیکن آنکھوں کی بیل کے سائے میں پڑا
ڈریسنگ ٹیبل کا آئینہ بتاتا ہے
کہ وقت چل رہا ہے
تیز رفتاری سے
اتنی تیز رفتاری سے
کہ اکثر ہانپ جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.