شام
شفق پھولی گیا دن ہو گئی شام
کریں گے کام کرنے والے آرام
ابھی پچھم میں چھپ جائے گا سورج
نہیں شب بھر نظر آئے گا سورج
چلے آتے ہیں گھر کو راج مزدور
کہ دن بھر کام کرتے ہو گئے چور
ملازم دفتروں سے آ رہے ہیں
مٹھائی اور سودا لا رہے ہیں
مسافر نے کمر منزل پہ کھولی
بھکاری آ گئے پھیلائے جھولی
پرندے اڑ چلے ہیں گھونسلوں کو
قطاریں کیسی باندھی ہیں وہ دیکھو
وہ گائیں بھینسیں چر کر آ رہی ہیں
یہ اب اپنے گھروں کو جا رہی ہیں
ہوا کے جھونکے مدھم ہو گئے ہیں
درخت آرام سے اب سو گئے ہیں
کرو اب پیارے بچو تم بھی آرام
شفق پھولی گیا دن ہو گئی شام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.