Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شریک غم

شائستہ مفتی

شریک غم

شائستہ مفتی

MORE BYشائستہ مفتی

    بہت مغرور ہو تم بھی

    محبت کو سمجھتے ہو

    کہ جیسے دھول پاؤں کی

    کہ جیسے خاک راہوں کی

    مگر جاناں ذرا سوچو

    رکو لمحے کو اور دیکھو

    کہیں ایسا نہ ہو جائے

    تمہارا دل بدل جائے

    ستائے یاد چاہت کی

    یہ آنسو روگ بن جائیں

    تمہیں اور ہم کو تڑپائیں

    ذرا ٹھہرو مری سن لو

    کہ میں تم کو سمجھتی ہوں

    ذرا تم سے زیادہ ہی

    مجھے پروا نہیں اپنی

    نہیں ہے مصلحت کوئی

    کہیں ایسا نہ ہو جائے

    بہت سا وقت بہہ جائے

    اور ایسا موڑ آ جائے

    جہاں سے راستہ کوئی بھی

    مجھ تک تم کو نہ لائے

    مجھے افسوس ہے جاناں

    کہ میں تو ہوں ہی آزردہ

    تمہاری مسکراہٹ بھی

    کہیں آنسو نہ بن جائے

    شریک غم تمہاری ہوں

    تمہاری خیر خواہ بھی ہوں

    یہیں رک جاؤ مت جاؤ

    یہی تم سے کہا تھا نا؟

    مگر تم کو تو شاید نت نئے موسم بلاتے تھے

    نئے سر اور نئے گیتوں کے سنگم گنگناتے تھے

    تو پھر تم کو خموشی کی زباں

    مشکل تھا سمجھانا

    یہ دکھ تم کو ہی سہنا تھا

    تو پھر انجان بن جانا

    فقط اک یہ ہی رستہ تھا

    جسے ہم نے سہل جانا

    مگر تجھ کو اداسی میں یوں اب دیکھا نہیں جاتا

    تری گھائل نظر کا سامنا مجھ سے نہیں ہوتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے