Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شط العرب

MORE BYالیاس بابر اعوان

    یہ سرخ دھارے قدیم وقتوں کی داستانوں کے سرخ‌ راوی

    کنار آب فلک ہیں دستار بننے والے نخیل زادے

    نواح بصرہ میں پھیلتی بد گمان صبحیں

    فضا میں بے نام سسکیوں کی شکستہ لہریں

    جنہیں منافق سفارتوں کے حصار نے قتل کر دیا تھا

    یہیں کہیں ہیں

    یہ شہر بصرہ جہاں پہ فارس کی اپسرائیں

    قدیم اونٹوں کی جنگ میں کام آ گئی تھیں

    خلافتوں اور ہجرتوں کے اصیل شاہد

    یہ سرخ دھارے

    عجب نہیں خامشی کی تسبیح کرتی راتیں

    کسی زمانے میں چیخ اٹھیں

    کہ کیسے عباسیوں کے عہد موافقت میں

    سیاہ‌ سنجی ابل پڑے تھے

    غلام گردش کی داستانوں میں رخنہ پڑنا کہاں لکھا تھا

    یہ سرخ دھارے مورخوں کی تراش کردہ

    قبیح گرہیں کبھی تو کھولیں گے سچ کی خاطر

    اے اہل بصرہ یہ اعتزالوں کی داستانیں کہاں لکھی تھیں

    تو واصل ابن عطا کی باتیں جو رزم‌ گاہ کلام‌ اندر

    چنی گئی تھیں سماعتوں نے کبھی سنی ہیں

    تو اہل بصرہ حسن جو بصری تھے جانتے ہو

    محاسبہ کی نوید لے کر تمہاری خاطر تمہاری مٹی پہ آ گئے تھے

    تمہیں خبر ہے جب اہل بصرہ نماز پڑھنا ہی بھول بیٹھے

    حسن جو بصری تھے یاں کی شورش سے دور جنگل میں

    تار انفاس کے تجلی سے بہرہ ور تھے مگر جو اس روز

    قہر ٹوٹا جنازہ گہ میں تھے اہل بصرہ

    کوئی نہیں تھا خدا کے گھر میں

    تو اہل بصرہ یہ سرخ دھارے خموش تھے کیا

    قدیم وقتوں کے سرخ‌ راوی

    بتا اے شط العرب کے پانی

    یہاں پہ ترکوں نے کیا کیا تھا یہاں ولندیزی کیسے آئے

    تمہارے پانی کے خار و خس کی مٹھاس تھی یا

    خمار حیرت کی گود میں محو استراحت قدیم وقتوں کی داستانیں

    تمام عالم کے سرخ دریا خموش کیوں ہیں

    مورخوں کی قبیح گرہیں کبھی کھلیں گی

    ہم اپنی اپنی صداقتوں میں ہی رہنے والے

    برہنہ لمحوں کے وارثوں میں سے رہ گئے ہیں

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے